21 اگست ، 2013
اسلام آباد…ای اوبی آئی اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ جیونیوزنے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابقڈی ایچ اے کی بیچی گئی 321 کنال زمین میں سے 150 کنال سی ڈی اے کی ملکیت تھی، ڈی ایچ اے نے سی ڈی اے کو 729 کنال کے ڈویلپڈ پلاٹ دینے تھے، 2007-08 معاہدے کے تحت پلانٹ 3 ماہ میں سی ڈی اے کے حوالے کرناتھے۔ رپورٹ کے مطابق 6 سال گزرنے کے باوجود پلاٹ سی ڈی اے کونہیں دیے گئے، نیسپاک نے فی کنال پلاٹ کا تخمینہ 5 کروڑروپے لگایاہے، ایف آئی اے نیسپاک کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تخمینہ درست ہوا تو ڈی ایچ اے کوپلاٹوں کی مد میں 3 کھرب 64 کروڑاداکرنے ہونگے، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق نیسپاک کی جانب سے اراضیوں کا غلط تخمینہ لگایاگیاہے، ایف آئی اے کوای او بی آئی کیس میں 450 ملین سے زائد کے چیک مل چکے ہیں۔