21 اگست ، 2013
کراچی…این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردئیے گئے ہیں، جبکہ باقی حلقوں میں انتخابی مہم ختم ہوگئی، 41 حلقوں میں جمعرات کے روز الیکشن ہونگے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے 22 اگست کے ضمنی انتخابات کے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 10 سے 20 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ضمنی انتخابات کے موقع پر 3 دن کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔