دنیا
16 مارچ ، 2012

لاہور سے لاپتہ امریکی شہری ہمارے پاس ہے، ایمن الظواہری کا دعویٰ

لاہور سے لاپتہ امریکی شہری ہمارے پاس ہے، ایمن الظواہری کا دعویٰ

دبئی … القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ہے جس میں انہوں نے نئے مطالبات سامنے رکھیں ہیں۔ القاعدہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں ایمن الظواہری کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے امریکی شہری وارن وائنزٹائن کو اغوا کررکھا ہے۔ ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا کہ جب تک القاعدہ کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا، امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ ایمن الظواہری نے فوری طور پر عافیہ صدیقی، شیخ عمر، اسامہ کے خاندان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اس شخص کو رہا کیا جائے جسے القاعدہ اور طالبان سے روابط یا تعلقات کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :