16 مارچ ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈودگر…بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر آج حاجی عبداللہ ہارون مسلم جیم خانہ کی انتظامیہ نے بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔جیم خانہ کے صدر محمد صدیق بلوانی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر ناممکن کو ممکن کردکھایا اور تمام مسلمانوں کو سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ایک مسلمان ملک ہونے کے ناطے وہ بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے اس انعام کا اعلان کررہے ہیں۔