اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی38 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی 5 ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے 3 ، تحریک انصاف نے 2 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔
قومی اسمبلی
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 1 پشاور سے اے این پی کے غلام احمد بلور، این اے 13 صوابی 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے عاقب اللہ، این اے 48 اسلام آباد 1 سے تحریک انصاف کے اسد عمر، این اے 68 سرگودھا 5 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار محمد شفقت حیات خان، این اے 71 میانوالی 1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے عبیداللہ شادی خیل، این اے 83 فیصل آباد 9 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں عبدالمنان، این اے 103 حافظ آباد 2 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں شاہد حسین خان بھٹی، این اے 129 لاہور 11 سے پاکستان مسلم لیگ ن کی شازیہ مبشر، این اے 177 مظفرگڑھ 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے غلام ربانی کھر، این اے 235 سانگھڑ2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی شازیہ مری، این اے 237 ٹھٹھہ 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی شمس النساء، این اے 254 کراچی 16 سے متحدہ قومی موومنٹ کے محمد علی راشد کامیاب قرار پائے ہیں۔
پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 6 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 51 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم، پی پی 118 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسل، پی پی 123سے پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ، پی پی 142 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق، پی پی 150 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب احمد، پی پی 161 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری گلزار احمد گجر، پی پی 193 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میاں خرم جہانگیر وٹو، پی پی 210 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد زبیر خان، پی پی 217 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا بابر حسین، پی پی 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے احمد علی خان دریشک، پی پی 247 سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار علی رضا خان دریشک، پی پی 254 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے حماد نواز خان، پی پی 289 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رئیس محمد محبوب احمد، پی پی 292 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مخدوم سید علی اکبرمحمود نے کامیابی حاصل کی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی
خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پی کے 23 پرعوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان بہادر، پی کے 27 پر آزاد امیدوار جمشید خان، پی کے 42 پر آزاد امیدوار شاہ فیصل خان، پی کے 70 پر جمعیت علمائے اسلا( ف) کے اعظم خان درانی کامیاب قرار پائے۔
سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 12 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے عابد حسین بھئیو، پی ایس 64 سے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی، پی ایس 95 سے متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حسین خان، پی ایس 103 سے متحدہ قومی موومنٹ کے محمد عبدالرؤف صدیقی کامیاب ہوئے۔
بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 29 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے حاجی محمد خان لہری، پی بی 32 سے آزاد امیدوار نوابزادہ طارق مگسی، پی بی 44 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پرنس احمد علی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔