23 اگست ، 2013
ہرارے … پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دے دیا، احمد شہزاد نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 161 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ڈیبیو کرنے والے صہیب مقصود نے 26 اور آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے 23 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چتارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔