کھیل
23 اگست ، 2013

پہلا ٹی 20 : پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے ہرادیا

پہلا ٹی 20 : پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے ہرادیا

ہرارے … پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 25 رنز سے ہرادیا، شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 136 رنز بناسکی، برینڈن ٹیلر ناٹ آوٴٹ 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ووسی سبانڈا 31 اور ہیملٹن مساکیڈزا 18 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے آل راوٴنڈ کارکردگی دکھائی ، انہوں نے بیٹنگ میں 23 رنز ناٹ آوٴٹ بنانے کے بعد بولنگ میں 3 وکٹیں بھی لیں، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 70 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ ڈیبیو کرنے والے صہیب مقصود نے 26 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :