پاکستان
25 اگست ، 2013

کراچی کے بعد لاہور اور حیدرآباد میں بھی بھتا خوری

کراچی کے بعد لاہور اور حیدرآباد میں بھی بھتا خوری

لاہور/حیدر آباد…پولیس والوں نے فرض اور وردی بھتے کے ہاتھوں گروی رکھ دیں کراچی کے بعد لاہور اور حیدرآباد میں اگر بھتہ خوری کا دھندا کوئی روکنے والا نہیں،تو اس کے ذمہ دار ایسے پولیس اہل کار بھی ہیں جو اپنا فرض اور وردی دونوں خود بھتے کے ہاتھوں گروی رکھ لیتے ہیں۔نہتے شہریوں کو بندوق اور گولی کی طاقت پر لوٹ لینا صرف ڈاکووٴں اور لٹیروں کا وطیرہ نہیں ،بلکہ قانون کے نام نہاد محافظ بھی اس گھناونے دھندے میں ملوث ہوکر نہ صرف اپنا فرض بھول جاتے ہیں بلکہ اپنی وردی کی آن بھی بیچ ڈالتے ہیں،وہ قانون جو انصاف کے نام پر غریب کو خون کے گھونٹ تھکواتا ہے ،لیکن اسی غریب کی دیہاڑی پر دن دہاڑے ڈاکا ڈالتا ہے،کراچی کے بعد لاہور اور اب حیدر آباد میں اگر بھتہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑے ہیں ،تو اس اندھیر نگری چوپٹ راج کی سلطنت کو چلانے والوں میں کچھ ہاتھ پریل جیسے ان پولیس اہل کاروں کا بھی ہے،جس نے حیدر آباد کے غریب ٹھیلے والے سے ٹھیلہ لگانے کی قیمت نہیں طلب کی،بلکہ اپنی قیمت بتادی جو صرف چند سکوں کی کھنک تک ہی محدود تھی ،اور یہ قیمت عبدالغفار نامی پھل فروش نے اپنی جان دے کر چکائی۔

مزید خبریں :