28 اگست ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کھارادرکے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم آگرہ تاج سیکٹر کے کارکن محمد فرحان ، ہمدرد محمد سلیم اور محمد عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے ان مسلسل واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت ، کراچی میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ الطاف حسین نے محمد فرحان شہید، محمد سلیم شہید اور محمدعباس شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلدومکمل صحت یاب کرے ۔(آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور مقامی روزنامہ کے سینئر صحافی جی ایم جمالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم اپر پنجاب کمیٹی راولپنڈی کے نائب صدرصلاح الدین کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد عامر عباسی کی شہادت پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔