دلچسپ و عجیب
28 اگست ، 2013

مختصر ترین ڈیزائن کا حامل انوکھا ماحول دوست الیکٹرک اسکوٹر

مختصر ترین ڈیزائن کا حامل انوکھا ماحول دوست الیکٹرک اسکوٹر

برلن …این جی ٹی …جدید ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات نے ہماری زندگی کو کئی گنا سہل بنادیا ہے،جرمن کمپنی نے ایسی ہی ایک انوکھی ماحول دوست الیکٹرک بائیک تیار کرلی ہے جو نا صرف کم جگہ گھیرتی ہے بلکہ انتہائی دیدہ زیب بھی ہے۔ 60پونڈز وزنی اس منفرداسکوٹرکی بیٹری کو مکمل طور پر چارج کرنے میں 3گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ایک مکمل چارج بیٹری میں یہ 35میل کی مسافت بآسانی طے کر لیتی ہے۔ اس ماحول دوست بائیک کا ڈیزائن انتہائی انوکھا ہے جو کہ اسکوٹی سے متاثر ہو کرتیارکیا گیا ہے۔مختصر سی جگہ گھیرنے والے اس اسکوٹر کے چلتے ہی دونوں پہیوں میں لگی LEDلائیٹس روشن ہو جاتی ہیں جن سے اس کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔

مزید خبریں :