پاکستان
17 مارچ ، 2012

ملتان: کالج کا طالب علم الیکٹرک کولر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ملتان: کالج کا طالب علم الیکٹرک کولر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ملتان… ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم الیکٹرک کولر سے پانی پینے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ گورنمنٹ ایمرسن کالج کے فرسٹ ایئر کا طالب علم انور شاہ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں لگے الیکٹرک کولر سے پانی پی رہا تھا کہ کولر میں کرنٹ آنے سے جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے خلاف طالب علموں نے احتجاج کیا اور شعبہ کمپیوٹر سائنس میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دیئے۔۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی طالب علموں کو کرنٹ لگ چکے ہیں مگر آگاہ کرنے کے باوجود کالج انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر نعمت الحق کا کہنا ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ان کے ماتحت نہیں ہے تاہم انہوں نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :