کھیل
19 جنوری ، 2012

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز کا ہدف

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز کا ہدف

دبئی … پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز ہدف ملا ہے، پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکے میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پاکستان کے 388 رنز کے جواب میں اپنی اننگز شروع کی تو انہیں شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر گل نے 4، سعید اجمل اور عبدالرحمن نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو اآوٴٹ کیا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 15 رنز کا ہدف ملا ہے۔

مزید خبریں :