29 اگست ، 2013
اسلام آباد … بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم انور حمید کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا 2 روز ہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ پولیس بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں اسلام آباد پولیس اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں ہدایت الرحمان، محمد صدام، محمد ولی، یاسین فاروق، مہوش اور انور حمید شامل ہیں جبکہ پولیس کو منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ابرار پٹھان اور نور خان کی تلاش ہے۔