پاکستان
17 مارچ ، 2012

انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، الطاف حسین

انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، الطاف حسین

حیدر آباد … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا 28واں یوم تاسیس جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، آئندہ انتخابات میں کراچی سے کشمور تک ایم کیو ایم کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے لندن سے حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا 28ویں یوم تاسیس کے جلسے میں مصروف کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد اور دیگر شہروں و قصبوں میں نوجوانوں، ہاریوں، کسانوں اور مڈل کلاس عوام کا جوش وجذبہ اور لگن قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے کشمور تک ایم کیو ایم کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد میں ہونے والے یوم تاسیس کے تاریخی اجتماع کی گونج اسلام آباد ہی نہیں بلکہ تمام ایوانوں میں پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کل بھی الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے، حیدرآباد کے کارکنوں اور عوام نے تحریک کی جدوجہد میں جوقربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

مزید خبریں :