پاکستان
17 مارچ ، 2012

صدرنے جتنے دعوے کئے، ان میں کوئی سچائی نہیں، سید منور حسن

صدرنے جتنے دعوے کئے، ان میں کوئی سچائی نہیں، سید منور حسن

لاہور … جماعتِ اسلامی کی قیادت نے صدر کی تقریر کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جتنے دعوے کئے، ان میں کوئی سچائی نہیں، آئین میں صدرِ مملکت وفاق کی علامت اور پارٹی سیاست سے بالاتر ہوتا ہے لیکن صدر نے ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود پارٹی کی صدارت کا عہدہ نہیں چھوڑا۔ لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعتِ اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ حکومت نے این آر او سمیت سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عمل نہیں کیا جبکہ وزیراعظم جس متکبرانہ اور رعونت کے ساتھ سپریم کورٹ کا واضح حکم ٹھکراتے پھرتے ہیں اس سے ان کی آئین کی پاسداری کا پول کھل جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ صدر نے جن کارناموں کا ذکر کیا، حکومتی اقدامات اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن اسی صورت میں ممکن ہو گا جب آصف زرداری پارٹی کی سربراہی اور صدارت کے منصب کو چھوڑ دیں ۔

مزید خبریں :