پاکستان
17 مارچ ، 2012

پاک بھارت میچ: وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکاحکم، کے ای ایس سی کا انکار

پاک بھارت میچ: وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکاحکم، کے ای ایس سی کا انکار

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کل پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی، تاہم کے ای ایس سی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ کل پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے دوران ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیر اعظم کی اس ہدایت کے باوجود کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بھی معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی کم فراہمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق 3 سے ساڑھے 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

مزید خبریں :