پاکستان
17 مارچ ، 2012

اسلام آباد: عالم دین اور جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ عبدالرشید قتل

اسلام آباد … ممتاز عالم دین اور جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ عبدالرشید اظہر کو ہفتہ کی شب اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔ مظاہرین نے راولپنڈی اسلام آباد کی مشہور شاہراہ آئی جے پرنسپل روڈ بلاک کردی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا اسلام آباد اسحاق وڑائچ کے مطابق شیخ عبدالرشید اظہر کو سیکٹر آئی 10 میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا، 2 افراد ان کے گھر آئے اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ ایس پی اسحاق وڑائچ کا کہنا ہے کہ بظاہر قاتل ان کے جاننے والے لگتے ہیں، قتل کی اصل وجوہات کا پوسٹمارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ قتل کے بعد مظاہرین نے احتجاج کیا اور آئی جے پرنسپل روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :