پاکستان
17 مارچ ، 2012

کراچی کا 80 فیصد مینڈیٹ ایم کیوا یم کے پاس ہے،ڈاکٹر صغیر احمد

 کراچی کا 80 فیصد مینڈیٹ ایم کیوا یم کے پاس ہے،ڈاکٹر صغیر احمد

حیدر آباد … صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ کراچی کا 80 فیصد مینڈیٹ ایم کیوا یم کے پاس ہے، حیدر آباد میں ہونے والا یوم تاسیس کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ کراچی میں مختلف جماعتوں نے جلسے کیے اس کے بعد ایم کیو ایم نے خواتین کا جلسہ کیا تو الطاف حسین کی ایک آواز پر 12 سے 15 لاکھ خواتین جمع ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پر مہران بینک اور جناح پور جیسے الزامات لگائے گئے مگر الزامات لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔ ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ الطاف حسین کے ہوتے ہوئے سندھ کی طرف کو ئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مزید خبریں :