پاکستان
17 مارچ ، 2012

اسلام آباد: ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش، پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیوارڈ گرفتار

اسلام آباد: ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش، پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیوارڈ گرفتار

اسلام آباد … ہیروئن کی بھاری مقدار برطانیہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیوارڈ اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار جبکہ دوسرا فضائی میزبان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کسٹمز اور اے ایس ایف حکام نے فلائٹ اسٹیوارڈ فرخ عباس سے 6 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار فلائٹ اسٹیوارڈ کی ڈیوٹی اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر لیڈز جانے والی پرواز پی کے 775 پر تھی۔ ذرائع کے مطابق ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش میں پی آئی اے کے 2 فلائٹ اسٹیوارڈ ملوث تھے، ایک ملزم شاہ رخ شاہ موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار فلائٹ اسٹیوارڈ فرخ عباس سی بی اے یونین کا عہدیدار بتایا جاتا ہے۔ ادھر پی آئی اے کے میڈیا ایڈوائزر طاہر خلیق کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیوارڈز کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر سخت تشویش ہے اور اس بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :