17 مارچ ، 2012
یارک شائر … برطانیہ میں غیرت کے نام پر ایشیائی دوست نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جنوبی یارک شائر کی 17 سال کی لارا ولسن کو اس کے ایشیائی دوست نے سر میں چاقو مار کر ہلاک کیا۔ لارا کی ماں کا دعویٰ ہے کہ اسکی بیٹی اور اشتیاق کے تعلقات بگڑ گئے تھے اور لورا کو اخلاقی حدود کے خلاف بولنے پر قتل کیا گیا۔