پاکستان
17 مارچ ، 2012

پیسکو کا پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

پشاور … پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی نے پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی کے ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ پیسکو کی جانب سے پاک بھارت میچ کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

مزید خبریں :