پاکستان
17 مارچ ، 2012

پشاور: بڈھ بیر میں بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد زخمی

پشاور … پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں گھر کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے غزا اسٹاپ میں فضل رحیم نامی شخص کے حجرے کے قریب پریشر ککر میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے میں فضل رحیم کے 2 مزارعے زخمی ہوئے، جن کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 2 سے 3 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :