02 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے4 امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے 12امیدواروں کی بھی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔جن امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ان میں اسد عمر، میاں شاہد حسین بھٹی کا بطور رکن قومی اسمبلی جبکہ شازیہ مری اورغلام ربانی کھر کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔