پاکستان
18 مارچ ، 2012

ممبئی حملہ کیس:پاکستانی کمیشن نے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے

ممبئی حملہ کیس:پاکستانی کمیشن نے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے

پونا......بھارت میں موجود پاکستانی عدالتی کمیشن نے ممبئی حملہ کیس کے تفتیشی افسر اور دو سرکاری ڈاکٹروں سمیت چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری وکیل اجول نکم نے پونا میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگومیں بتایا کہ دوہزارآٹھ میں ممبئی حملوں کے سلسلے میں تفتیش کیلئے بھارت آئے پاکستانی عدالتی کمیشن نے اپناکام مکمل کرلیا ہے۔آٹھ رکنی عدالتی کمیشن نے ہفتے کو چیف تفتیشی افسر رمیش مہالے اور ان دو ڈاکٹروں کے بیان بھی رکارڈ کیے جنھوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے کچھ افراد اور آٹھ حملہ آوروں کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کیے تھے۔رمیش مہالے نے کمیشن کواجمل قصاب کی گرفتار ی کی تفصیلات بتائیں۔جمعے کے روز کمیشن نے مجسٹریٹ آر وی ساونت واگھولے کا بیان رکارڈ کیا تھا جن کے سامنے اجمل قصاب نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کیا جسے بعدمیں واپس لے لیا تھا۔اجول نکم نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان چاروں گواہوں کے بیان بغیر جرح رکارڈ کرنے پراتفاق ہواتھا۔اورپاکستانی کمیشن کوجرح کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :