پاکستان
18 مارچ ، 2012

لاہور:بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا

لاہور....لاہور میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،وہاں کاروباری حضرات بھی شدید ذہنی کوفت اور مندے سے دوچار ہیں۔لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو دو گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جا رہی ہے۔سمن آباد،اچھرہ،اندرون شہر،شاہدرہ،راوی روڈ ،ٹاوٴن شپ، ماڈل ٹاوٴن اور گوالمنڈی کے علاقے زیادہ متاثر ہیں۔شہری اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں اور کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل اور بار بار لوڈشیڈنگ نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے۔کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،،وہ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے حال پر رحم کرے۔

مزید خبریں :