پاکستان
18 مارچ ، 2012

لاہور:ٹریفک حادثے میں، 5 سالہ بچی جاں بحق،3 افراد زخمی

لاہور....لاہور کے علاقے تاج باغ میں کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 سالہ بچی ہلاک جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دو نوجوان اپلائیڈفار گاڑی میں تیزرفتاری سے جارہے تھے کہ کینال روڈ پرسامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔جس سے موٹر سائیکل سوار علی رضا،نسیم بی بی ،شہزادی اور 5 سالہ سونیا شدید زخمی ہو گئیں۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں سونیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔حادثے کے بعدکار سوار ملزمان فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :