پاکستان
18 مارچ ، 2012

لاہورسے کراچی جانے والی نائٹ کوچ10 گھنٹے تاخیر سے روانہ

لاہورسے کراچی جانے والی نائٹ کوچ10 گھنٹے تاخیر سے روانہ

لاہور.....لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ ٹرین 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہو گئی ہے جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔لاہور ریلوے ا سٹیشن سے نائٹ کوچ شام پانچ بجے روانہ ہونا تھی لیکن مسافروں کو تاخیری حربے استعمال کرتے ریلوے حکام دودو گھنٹے کا وقت دیتے رہے اور بالآخر رات کے تین بجے ٹرین روانہ ہو گئی۔اس سے پہلے مسافروں نے پلیٹ فارم پرشدید احتجاج کیا اور ٹکٹوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے جس پر مسافروں اور ریلوے حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انجن کی فنی خرابی اور بوگیوں کی مرمت کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔مسافروں اور ریلوے انتظامیہ کی تو تکرار کے درمیان ٹرین روانگی کے لئے پلیٹ فارم پر پہنچ گئی جس پر مسافر ٹرین میں سوار ہو گئے۔

مزید خبریں :