پاکستان
18 مارچ ، 2012

آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا لاہور سے صفایا کر دیا جائیگا،پرویز ملک

آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا لاہور سے صفایا کر دیا جائیگا،پرویز ملک

لاہور…مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا لاہور سے صفایا کر دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات لاہور کے علاقے شاہ جمال میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ایم پی اے حافظ نعمان اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے،ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھیننے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،اور وہ لوگوں سے ہر شے چھین لینا چاہتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کی نمائندہ جماعت صرف مسلم لیگ ن ہے جو اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی۔

مزید خبریں :