18 مارچ ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں اورعوام سمیت تمام پاکستانیوں کو ایم کیوایم کے اٹھائیسویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی ہے اور دعا کی کہ یہ یوم تاسیس ملک اورمحروم عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہو۔ لندن سیکریٹریٹ سے جاری ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات میں تنظیمی فرائض انجام دینے والے کارکنوں کویوم تاسیس کی مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے تمام قومیتوں، مذاہب، مسالک کے لوگوں، نوجوانوں ، ماوٴں ، بہنوں، بزرگوں، دانشوروں، اساتذہ،طلبا وطالبات،ہاریوں، کسانوں،مزدوروں اورمحنت کشوں سمیت پوری قوم کوایم کیوایم کے یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کی جدوجہدکی کامیابی، محروم عوام کوان کے حقوق کی فراہمی اورملک پر غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہونیکی دعابھی کی۔