18 مارچ ، 2012
چترال…خون جما دینے والی سردی اور برفباری میں جہاں چترال کے باسی گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں ، ایسے میں چند منچلوں نے روایتی کھیل کھیل کر لطف اٹھایا اور دیکھنے والوں کو بھی خوشی فراہم کی۔ چترال کا روایتی کھیل voz ghal ، ہاکی سے ملتا جلتا ہے ، جسے برف کی دبیز تہہ پر کھیلا جاتا ہے، یہ اسنو ہاکی فیسٹول تین روز سالانہ ہوتا ہے، شدید برفباری میں دو مختلف گاوٴں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے، 2 میل کے علاقے پر پانچ گھنٹے جاری رہنے والے منفرد میچ میں شائقین بھی موجود ہوتے ہیں، اس میں کھلاڑیوں کی عمراور تعداد کی کوئی قید نہیں ہوتی۔