دنیا
18 مارچ ، 2012

برازیل میں مسافر بس کی ٹرک سے تصادم ، 15 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر بس کی ٹرک سے تصادم ، 15 افراد ہلاک

ریو ڈی جینیرو…برازیل میں مسافر بس کی ٹرک سے تصادم میں 15 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہیں، برازیل کے جنوب مشرقی ریاست Minas Gerais میں مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حکام کے مطابق مسافر بس میں 54 افراد سوار تھے، جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کو فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار سے آگے نکلنے کی کوشش میں بس کو حادثہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :