پاکستان
18 مارچ ، 2012

صوابی:فائرنگ سے زخمی ہونیوالا اسپیشل برانچ کا اہلکار دم توڑ گیا

صوابی …ضلع صوابی کے علاقہ یارحسین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا اسپیشل برانچ کا اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔اسپیشل برانچ کا اے ایس آئی حاجی علی زرخان گزشتہ شام کو یارحسین میں ایک دکان پر بیٹھا تھاکہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے علی زرشدید ہوگیا اسے فوری طورپر مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :