کھیل
05 ستمبر ، 2013

زمبابوے 327 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف78 رنز کی برتری

زمبابوے 327 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف78 رنز کی برتری

ہرارے…پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں327 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یو ں اسے پاکستان کیخلاف 78 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روزمیزبان ٹیم نے281 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا۔زمبابوے کی آخری تین وکٹیں مجموعی اسکور میں 46 رنز کا اضافہ کرسکیں۔چکمبورا69 ، مساکادزا14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آج گرنے والی تینوں وکٹیں سعید اجمل کے حصے میں آئیں، انہوں نے 32.3 اوورز میں 95 رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کیں۔ جنید خان نے 2 اور راحت علی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :