06 ستمبر ، 2013
میرانشاہ… شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے درگاہ منڈی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملہ رات ایک بجے کے قریب کیا گیا۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے علاقے پر پرواز کرتے رہے۔