پاکستان
06 ستمبر ، 2013

بریگیڈئیرخالد مختار نے میجر طفیل شہید کے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی

بریگیڈئیرخالد مختار نے میجر طفیل شہید کے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی

بورے والا…ندیم مشتاق رامے… یوم دفاع کے سلسلے میں گریژن کمانڈر اوکاڑہ بریگیڈئیرخالد مختار فارانی نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرپنجاب رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔

مزید خبریں :