06 ستمبر ، 2013
کراچی … مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل ولامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ انشاء اللہ یہ اجتماع شام میں امریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے سے دفاع دطن کاروان میں شریک افراد خطاب کرتے ہوے کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے8 ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوں گے۔دریں اثناء دفاع وطن کنونشن میں شرکت کے لیئے کراچی سے روان روانہ ہو گیا ہے ، اس کاروان میں سینکڑوں کی تعداد میں بزرگ ، جوان او ر بچے شامل ہیں ، دفاع وطن کاروان جیسے جیسے اپنی منزل عبور کرے گا ، اندرون سندھ کے مختلف شہروں یعنی حیدر آباد ، نواب شاہ ، مورو، خیرپور ، سکھر اور دیگر سے قافلے اس کاروان میں شامل ہو جائیں گے ،کاروان کی قیادت علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی ،یعقوب حسینی اور عالم کربلائی کر رہے ہیں۔