18 مارچ ، 2012
لاہور …اسپورٹس ڈیسک… بنگلا دیش میں جاری گیارھویں ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والے دس ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میں بھارت نے 5 مرتبہ کامیابی حاصل کی، سری لنکا نے 4 جبکہ پاکستان نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ایشیاء کپ کا فائنل 13اپریل 1984ء کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین شارجہ میں کھیلا گیا جو بھارت نے پاکستان کو54 رنز سے شکست دے کر جیتا۔ دوسرے ایشیاء کپ کا فائنل6 اپریل 1986ء کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کولمبو میں کھیلا گیا جو سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیتا۔ تیسرے ایشیاء کپ کا فائنل4نومبر1988ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین ڈھاکہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔چوتھے ایشیاء کپ کافائنل4جنوری1991ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولکتہ میں کھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو7وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔پانچویں ایشیاء کپ کافائنل14اپریل 1995ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین شارجہ میں کھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو8وکٹوں سے ہراکرجیتا۔چھٹے ایشیاء کپ کافائنل 26جولائی1997ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولمبومیں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو8وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔ساتویں ایشیاء کپ کافائنل 7جون2000ء کوپاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین ڈھاکہ میں کھیلاگیا جوپاکستان نے سری لنکاکو39رنزسے شکست دے کرجیتا۔آٹھویں ایشیاء کپ کافائنل یکم اگست2004ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولمبومیں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو25رنزسے شکست دے کرجیتا۔نویں ایشیاء کپ کافائنل6جون2008ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کراچی میں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو100رنزسے شکست دے کرجیتا۔دسویں ایشیاء کپ کا فائنل24جون2010ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین دھمبولامیں کھیلاگیا جو بھارت نے سری لنکاکو81 رنزسے شکست دے کرجیتا۔