08 ستمبر ، 2013
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی اخبار”دکن ہیرالڈ“ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی جھوٹی خبر کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، جب کہ اخبار”ہند وستان ٹائمز“ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ پریم ناتھ ہونز کے حوالے سے لکھا کہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔ اس کے پوتے سے شادی کرنے والی لڑکی سمعیہ صدیق کا تعلق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان سے نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹی خبریں نہیں پھیلانی چاہیے،انہیں پہلے تحقیق کرلینی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار”دکن ہیرالڈ“ نے یہ خبر شائع کی تھی کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بیٹی نے سابق بھارتی جنرل ریٹائرڈ پی این ہون کے پوتے سے شادی کی ہے، اخبار نے لکھا کہ شہباز شریف کی تیسری بیوی Khabija سے بیٹی نے ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی ، شادی کی پر وقار تقریبجمعہ کو چندی گڑھ کے ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے لکھا کہ لاہور کے رہائشی میاں صدیق کی بیٹی سمعیہ صدیق نے سابق بھارتی لیفیٹننٹ جنرل پریم ناتھ ہونز کے پوتے کانیو پرتاپ ہون سے کورٹ میرج کرلی ہے۔ 27سالہ کانیو اور26سالہ سمعیہ کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی جہاں وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے جہاں سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور بات شادی تک آپہنچی ،سمعیہمیاں محمد صدیق اور شازیہ صدیق کی بیٹی ہے جب کہ بھارتی خاندان ہونز کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے رہا ہے،اخبار کے مطابق کانیو نے چندی گڑھ کے صنعتی علاقے میں ان کے خاندان کے ہنڈیال ڈیلر شپ کے کاروبار میں مدد کی۔ سیکٹر 17میں تاج چندی گڑھ میں لنچ کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہا اور پاکستان سے دلہن کے بہت سے رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ، مقامی سیاست دانوں میں ارکان اسمبلیکیول سنگ ڈھلوں، رانا گرمت سنگھ سودھی اور رانا گرجیت سنگھ نمایاں تھے۔اگرچہ دلہا اور دلہن نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہونز افواہوں کی تردید کے لئے میڈیا کے سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں کہ دلہن کا تعلق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف خاندان سے ہے۔انہوں نے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر غلط ہے کہ دلہن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خاندان سے ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسی باتیں پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے۔ انہوں نے دلہن کے پاکستان سے تعلق پر کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ سرحد پار رشتہ داریاں ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سرحد پار لوگوں کو آپس میں ملنا چاہیے، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی من موہن سنگھ سے مل رہے ہیں۔ بھارتی اخبار” ڈیلی بھاسکر “ نے لکھا کہ محمد صدیق ایک بزنس مین ہیں اور وہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے رشتہ دار ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ سمعیہ صدیق کے خاندان کا تعلق شہباز شریف خاندان سے ہے،جب کہ سوشل میڈیا پر اس موضوع پر ایک بحث جاری ہے ہیں ،کئی ٹویٹ میں پاکستان کے ایک انگریزی روزنامے کے حوالے سے لکھا گیا کہ مریم نواز نے نے ان تمام خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا کہ سمعیہ شہباز شریف کی بیٹی ہے۔