پاکستان
10 ستمبر ، 2013

پاک چین، جوہری پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا معاہد ہ طے پا گیا

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… ”ورلڈ نیوکلیئر نیوز“ کے مطابق پاکستان کا چین کے ساتھ کراچی کے ساحل پر جوہری پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا معاہد ہ طے پا گیا۔ 959ارب روپے کی لاگت سے کراچی کے ساحل پر 1100میگاواٹ کے جوہری ری ایکٹر کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ دو ACP1000 یونٹس پر مشتمل یہ ری ایکٹر چین کی قومی جوہری کارپوریشن تعمیر کر کے پاکستان کے حوالے کرے گی جسے کراچی کے ساحل پیراڈائز پوائنٹ پر قائم کیا جائے گا۔چین کے اس جوہری ری ایکٹر ڈیزائن کو خریدنے والا پاکستان پہلا ملک ہے،چین نے یہ ٹیکنالوجی فرانس سے حاصل کی تھی اور آج چین کے پاس اس کے مکمل ملکیت کے حقوق ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کراچی سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر ساحل سمندر پیراڈائز پوائنٹ کے مقام پر959ارب پاکستانی روپے(9.6ارب ڈالر) سے تعمیر ہوگا۔رواں برس قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ری ایکٹر کی خریداری کے لئے فنڈز کی منظوری دی تھی۔کراچی میں 40سالہ پرانا125میگا واٹ کا بھاری پانی کا جوہری ری ایکٹر ہے جب کہ دوسرا چشمہ کے مقام پر ہے 300میگا واٹ کے ساتھ مزید دو ری ایکٹر زیر تعمیر ہیں۔ اگست کے آخر میں شنگھائی میں ایک تقریب میں چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن ( CNNC ) کے ساتھ اس معہدے پر دستخط ہوئے چین کی قومی کمپنی اس منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکہ دو دیگر ذیلی کمپنیوں کو دیا ہے ۔چین کے نیشنل جوہر ی کارپوریشن کے ذیلی ادارے چائنا ژونگیان انجینئرنگ کمپنی اس کی اہم کرادر ادا کرے گی۔چین کی دیگر کمپنیاں وہ ہیں جو چشمہ کے منصوبوں پر کام کر رہیں تھیں جوہری ری ایکٹر ACP1000 چین نے فرانس سے درآمد کیا تھا اور اب اس ڈیزائن کے مکمل حقوق کا مالک ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ چینی ری ایکٹر ڈیزائن کے پہلاغیر ملکی خریدار پاکستان بن گیا ۔

مزید خبریں :