18 مارچ ، 2012
لاہور…محکمہ خزانہ پنجاب نے محتسب پنجاب کے حکم پر پنشنرز کا 2001 میں بند کیا جانے والا گزارہ الاوٴنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے تحت ایک لاکھ سولہ ہزار 379 پنشنرز کو اگلے ماہ سے 7 فیصد گزارہ الاوٴنس ملنا شروع ہو جائے گا۔ گریڈ ایک سے 22 میں ریٹائر ہونے والے ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کو مارچ 2012 تک کے واجبات تین مساوی اقساط میں ادا کئے جائیں گے۔ پنشنرز کو 2001 سے واجبات کی پہلی قسط یکم اپریل سے دوسری یکم نومبر اور تیسری یکم جنوری 2013 کو ملے گی۔محکمہ خزانہ نے پنشن کی ادائیگی کے لیے نیشنل بنک اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔