19 مارچ ، 2012
کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ میرا ناکہ، کلری، بغدادی سمیت لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندہی پر علاقے میں قائم جوئے کے اڈوں پر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے لیاری کے مختلف علاقوں میں قائم شدہ جوئے کے اڈے مسمار کردہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کسی بھی افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔