19 مارچ ، 2012
اسلام آباد… لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام نے ڈی جی ، انٹر سروسز انٹیلی جنس کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ حکومت نے سابق آئی ایس آئی چیف ، لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ پر لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام کو ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کا نیا سربراہ بنایا تھا، احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت 18 مارچ کو ختم ہوگئی جس کے بعد نئے چیف نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز جاکر فرائض سنبھالے ، لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام اس سے پہلے کراچی کے کور کمانڈر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔