13 ستمبر ، 2013
نئی دہلی…آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی بنائی جانے والی کمیٹی نے چار کھلاڑیوں سری سانتھ، انکیت چوون، اجیت چندیلا اور امیت سنگھ کو قصوروار قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا یے کہ بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف روی سوانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بورڈ کو رپورٹ پیش کردی ہے، ذرائع کے مطابق راجستھان رائلز کے سری سانتھ، انکیت چوون، اجیت چندیلا اور امیت سنگھ کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، چاروں کھلاڑی اس وقت بھارتی جیل سے ضمانت پر رہا ہیں ،بھارتی کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس سزا دینے کا اختیار نہیں اس لئے معاملہ ڈسیپلنری کمیٹی کے حوالے کردیا ہے جس کا اجلاس آج ہوگا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر چاروں کھلاڑیوں پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں پانچ سے پندرہ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔