پاکستان
19 مارچ ، 2012

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کا جواب آج داخل کرانے کا امکان

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کا جواب آج داخل کرانے کا امکان

اسلام آباد… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے این آر او کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری توہین عدالت کیس میں آج جواب داخل کرائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے وزیراعظم کوسوئس حکام کو خط لکھنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کی جانب سے گزشتہ سماعت کے بعد جاری حکم نامے میں لکھا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو توہین عدالت کیس میں 19 مارچ تک جواب جمع کرا دیں اوراگر خود عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیں تو 21 مارچ کو آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی سابق پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے بیان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :