19 مارچ ، 2012
اسلام آباد… نئے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ پاک فضائیہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ نئے ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اور سبکدوش ہونے والے راوٴ قمر سلیمان نے الگ الگ گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔جس کے بعد پاک فضائیہ کے چاق وچوبنددستے نے نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔ سبک دوش ایئرچیف راوٴقمر سلیمان نے نئے ایئرچیف طاہررفیق بٹ کوکمان حوالے کی۔