پاکستان
19 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ نے ریلوے کرپشن کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے ریلوے کرپشن کیس نمٹا دیا

اسلام آباد… ریلوے میں بدعنوانی کے کیسز ، نیب کو بھیجنے اور ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر ، سپریم کورٹ نے اس سے متعلقہ کیس کو نمٹادیا ہے ، عدالت کو بتایاگیاہے کہ ریلوے کا فرانزک آڈٹ شروع کیا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ریلوے کرپشن کیس کی سماعت کی ، چیئرمین ریلوے نے بتایاکہ لاہور کے رائل پام کلب سمیت 4 کرپشن کیسز ،تحقیقات کیلئے نیب کو بھیج دئے ہیں، ریلوے کے فرانزک آڈٹ کرانے کیلئے بولی کا عمل 28 مارچ کو ہوگا، ریلوے نے خود چھ مسافر ٹرینیں بحال کردی ہیں اور نجی شعبے کے تعاون سے مزید 4 مسافر ٹرینز چلانے کا منصوبہ بھی ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے مختلف اقدامات بنچ کے سامنے پیش کئے گئے ، اس کے بعد عدالت نے آرڈر جاری کیا کہ کرپشن اور تجاوزات سے متعلق ریلوے نے اقدام کئے، اس لئے یہ کیس نمٹایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :