پاکستان
19 مارچ ، 2012

بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود، پہاڑوں پر برفباری جاری

اسلام آباد… ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود جبکہ غذر کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ 4 روز سے بدستور جاری ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرآلود جبکہ غذر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 4 روزسے برفباری اورنشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے سردی کی شدت برقرارہے،ہزارہ اور مالاکنڈڈویژن سمیت مری اور کشمیر کے بیشتر اضلاع بھی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، تاہم کہیں کہیں ہلکی دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہورہی ہے لیکن خشک ہواوٴں کے باعث مختلف موسمی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :