پاکستان
19 مارچ ، 2012

ٹیچر پر تشدد، اسلم مڈھیانہ کو ملزم قرار دے کر جیل بھجوادیا گیا

ٹیچر پر تشدد، اسلم مڈھیانہ کو ملزم قرار دے کر جیل بھجوادیا گیا

سرگودھا… سرگودھا میں 70سالہ اسکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کو پولیس نے اپنی تفتیش مکمل ہونے پراسے ملزم قرار دے کر جیل بھجوادیاہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مقدمے کی 22مارچ سے سماعت شروع کرے گی۔سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا میں 70سالہ اسکول ٹیچر نفیس خان کی دونوں ٹانگیں توڑ دینے کے وقعہ کے مرکزی ملزم اور پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو جسمانی ریمانڈ کے دوران ہی پولیس نے ملزم قرار دے کر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھجوادیا ہے۔ پولیس کی مشترکہ تحقیاتی ٹیم کے سربراہ شیر احمد ٹوانہ کے کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے،اب ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کے ضرروت نہیں ہے۔ اسلم مڈھیانہ اور اسکے دیگر 6ساتھیوں کا چالان بھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بھجوادیاگیا ہے۔ عدالت 22مارچ سے مقدمہ کی سماعت شروع کرے گی۔

مزید خبریں :