19 مارچ ، 2012
پشاور… اسلامیہ کالج یونی ورسٹی پشاورکے طلباء اور اساتذہ نے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی بازیابی کے لئے یونی ورسٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھار رکھے تھے جن پر اجمل خان کی بازیابی کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین اسلامیہ کالج یونی ورسٹی سے یونی ورسٹی روڈ پر آئے اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔مظاہرین نے حکومت کومغوی وائس چانسلر کی بازیابی کے لئے بائیس مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔