14 ستمبر ، 2013
کابل…افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے قندھار ائر پورٹ جانے والے راستے پر دھماکا کیا ، حملہ آور کا ہدف وہاں سے گذرنے والا اتحادی فوج کا قافلہ تھا ، حکام نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کسی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔